ہمارے اخفاء کے اصول

Snap میں، ہم آپ کے اخفاء کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہر بار آپ کی جانب سے Snapchat یا ہماری کوئی دیگر مصنوعہ استعمال کرنے پر آپ کا اعتماد جیتا جاتا ہے — یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کی معلومات کو دیگر بیشتر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مقابلے میں مختلف انداز سے بروئے کار لاتے ہیں۔

ہم آپ کے نجی پیغامات کو جمع کر کے نہیں رکھتے اور ہم آپ کی جانب سے شائع کردہ ہر چیز کی ٹائم لائن عام لوگوں کو دکھانے کے لیے آویزاں نہیں کرتے۔ Snapchat کو اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ لوگ صرف وہی چیزیں دیکھ سکیں جنہیں آپ اشتراک کرنا چاہتے ہیں اور اُس وقت تک ہی دیکھ سکیں جب تک کہ آپ ان کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس خصوصیت کی بناء پر Snapchat کو ایک مستقل ریکارڈ کم تصور کیا جاتا ہے اور دوستوں کے ساتھ گفتگو کا ذریعہ زیادہ۔

اگرچہ ہماری مصنوعات مسلسل جدت کی جانب گامزن رہتی ہیں، لیکن پھر بھی ہمارے اخفاء کے اصول تبدیل نہیں ہوتے۔

ہم دیانتداری کے ساتھ اور غیر مبہم انداز میں ابلاغ کرتے ہیں

جب آپ Snap کی مصنوعات استعمال کرتے ہیں، تو آپ ہم سے معلومات کا اشتراک کرتے ہیں — آپ کو یہ سمجھانا ہماری ذمہ داری ہے کہ ان معلومات کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہماری اخفاء کی پالیسی واضح کرتی ہے کہ ہم معلومات کو کیسے جمع، استعمال اور اشتراک کرتے ہیں — آپ نمایاں باتوں کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اس حوالے سے تجسس ہے کہ کوئی مخصوص فیچر آپ کا مواد کیسے استعمال کرتا ہے، تو اخفاء بلحاظِ مصنوعہ چیزوں کو اور زیادہ تفصیل میں بیان کرتا ہے۔ ہم یہ بھی وضاحت کرتے ہیں کہ فیچرز ہماری ایپس کے اندر، اور ہمارے پورے مرکزِ معاونت (Support Center) میں مواد کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ظاہر ہے، اگر آپ اب بھی اپنی درکار چیزیں تلاش نہ کر پائیں، تو آپ کو کسی بھی وقت سوال پوچھنے کی اجازت ہے!

اپنے اظہار کا طریقہ آپ خود منتخب کرتے ہیں

ہم یقین رکھتے ہیں کہ ذاتی اظہار کو تقویت دینے کے لیے اخفاء لازمی ہے۔ چنانچہ آپ کو اس بات پر مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے کہ آپ چیزوں کو کس سے اشتراک کریں، کیسے اشتراک کریں، اور انہیں کتنے عرصے تک دیکھا جائے۔ آپ ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ کی کہانی (Story) کو کون دیکھ سکتا ہے، Snap میپ پر کون سے دوست آپ کے Bitmoji کو دیکھ سکتے ہیں، اور یہ کہ آپ کے Snaps کتنے عرصے تک آویزاں رہیں۔ آپ چیزوں کو صرف اپنے اور دوستوں کے درمیان محدود رکھ سکتے ہیں، یا پھر چاہیں تو ساری دنیا کے سامنے بھی لا سکتے ہیں! مزید جانیں۔

ہم مرتب کرنے کا عمل، اخفاء کو ذہن میں رکھ کر سر انجام دیتے ہیں

نئے فیچرز اخفاء کے ایک جامع جائزہ کے عمل سے گزرتے ہیں — ہم چیزوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں، ہم ان پر مباحثہ کرتے ہیں، اور ہم ایسی مصنوعات تخلیق کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں جن پر ہمیں فخر ہو اور جنہیں ہم سب استعمال کرنا چاہیں۔ آخر، ہم ان مصنوعات کو روزمرہ کی بنیاد پر، اپنی ملازمت اور اپنی نجی زندگیوں، دونوں جگہ استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کو بھی اتنی ہی احتیاط سے استعمال میں لاتے ہیں جتنی کہ اپنی، اپنی کمپنی، اپنی فیملی، اور اپنے دوستوں کی معلومات کو۔

آپ اپنی معلومات کو خود کنٹرول کرتے ہیں

آپ کو اپنی معلومات کنٹرول کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کی معلومات تک رسائی اور انہیں اَپ ڈیٹ کرنے، ہم سے اشتراک کردہ اپنی معلومات کی مقدار، اور اپنی معلومات — یا سرے سے مکمل اکاؤنٹ ہی۔ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کے آسان طریقے فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے اخفاء کی بیشتر ترتیبات اپنی موبائل ایپلی کیشنز میں ہی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ آپ یہاں اپنی Snapchat کی معلومات کو لاگ اِن اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے مواد کے بارے میں کبھی بھی کوئی سوال ہو، تو بلاجھجک ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں!

ڈیلیٹ کا عمل ہماری جانب سے متعین ہوتا ہے

Snapchat ایسا احساس دیتا ہے گویا آپ ذاتی طور پر اپنے دوستوں کی محفل میں موجود ہوں — یہی وجہ ہے کہ Snaps اور Chats کو کھلتے اور اپنی مدت ختم کرتے ہی ہمارے سرورز سے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ Snap ڈیلیٹ کرنے کے بعد، ہم خاص طور پر بنیادی تفصیلات دیکھنے کے اہل ہوں گے — جیسے کہ اسے کب اور کسے بھیجا گیا۔ مزید جانیں۔

یہ بات ذہن میں رکھنا اہم ہے کہ دیگر سنیپ چیٹرز ہمیشہ فریقِ ثالث کی ایپ استعمال کرتے ہوئے اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں، یا چیزوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ حتمی طور پر، بہترین حکمتِ عملی یہی ہے کہ آپ صرف ’جاننے کے لیے ضروری‘ مواد ہی اُن لوگوں سے اشتراک کریں جن پر آپ — حقیقی زندگی کی طرح واقعی بھروسہ کرتے ہیں!

پُرلطف اسنیپنگ!