Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی شرائط
مؤثر: 15 اگست 2025
ثالثی کا اعلامیہ: اگر آپ ریاست ہائے متحدہ میں رہتے ہیں یا اگر آپ کے کاروبار کی بنیادی جگہ ریاست ہائے متحدہ میں ہے تو آپ اس ثالثی کی دفعہ کی پابندی کریں گے جو .SNAP INC میں بیان کی گئی ہیں۔ سروس کی شرائط
براہِ کرم Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی ان شرائط کو غور سے پڑھیں۔ Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی یہ شرائط آپ اور Snap کے درمیان قانونی طور پر پابند معاہدہ تشکیل دیتی ہیں، اور Snap کی جانب سے پیش کردہ کسی بھی پروگرام میں آپ کی شرکت کو کنٹرول کرتی ہیں جو آپ کو سروسز کے ممکنہ صارفین کو ریوارڈ کے بدلے میں Snapchat اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے مدعو کرنے کی اجازت دیتی ہے ("Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام ")۔ Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی یہ شرائط Snap کی سروس کی شرائط، کمیونٹی کی ہدایات اور کسی بھی دوسری قابل اطلاق شرائط، ہدایات اور پالیسیوں سے مربوط ہیں۔ Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی ان شرائط کا کسی اور شرائط سے تضاد ہونے کی صورت میں، Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی یہ شرائط ہی نافذ العمل ہوں گی۔
Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام Snap کی "سروسز" کا حصہ ہے جیسا کہ Snap کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔
الف- آپ کی Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی ان شرائط اور کسی دوسرے اہلیت کے معیار کی تعمیل سے مشروط جو کہ ہماری صوابدید پر متعین کی گئی یا جن کی آپ کو اطلاع دی گئی ("اہلیت کے معیار")، ہم آپ کو Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام میں شرکت کی اجازت دے سکتے ہیں۔
جب آپ کو Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام میں قبول کر لیا جاتا ہے، تو آپ کو لوگوں (“مدعو کردہ شخص”) کو Snapchat اکاؤنٹ (“سائن اپ”) تخلیق کرنے کے لیے مدعو کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، جس کے بدلے میں Snap آپ کو سروسز کے ذریعے مطلع کردہ (“ریوارڈ”) سے نوازے گا۔
ب- Snap آپ کو ایک منفرد URL لنک فراہم کرے گا جسے آپ مدعو کردہ افراد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ("دعوت نامے کا لنک")۔ آپ دعوت نامے کا لنک صرف Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کے سلسلے میں مدعو کردہ افراد کو مدعو کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
الف- Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام (بشمول وہ مدت جس میں سائن اپس ہونا ضروری ہیں) ایک مخصوص ٹائم فریم کے لیے دستیاب ہو گا جیسا کہ آپ کو سروسز کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے (’’ریوارڈ پروگرام کی مدت‘‘)، دستیابی کے ساتھ مشروط ہے، اور ہم اپنی واحد صوابدید پر کسی بھی وقت اسے واپس لے سکتے ہیں۔ کسی ریوارڈ پروگرام کی مدت کو ان لاک کرنے کے لیے، آپ کو ان اہلیت کے معیارات پر پورا اترنا ہو گا جن کے متعلق آپ کو سروسز میں مطلع کیا گیا یا جو ان Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی شرائط میں درج ہیں (مثال کے طور پر، سائن اپس کی تعداد)۔
ب- ریوارڈ پروگرام کی مدت کے لیے اہل ہونے کی غرض سے، آپ یا مدعو کردہ شخص (جیسا کہ قابل اطلاق ہو) کو درج ذیل معیار پر پورا اترنا ہو گا: (i) مدعو کردہ شخص کو آپ کے دعوت نامے کے لنک کے ذریعے سروسز پر ایک اکاؤنٹ بنانا ہو گا؛ (ii) مدعو کردہ شخص کو سروسز کے ذریعے مطلع کردہ اہل مدت کے اندر ایک Snapchat اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔
اس اہلیت کی مدت کے بعد، دعوت نامے کا لنک زائد المیعاد ہو جائے گا اور وہ استعمال نہیں ہو سکے گا؛ (iii) مدعو کردہ شخص کے پاس پہلے سے سروسز پر اکاؤنٹ نہیں ہونا چاہیئے، اور نہ ہی اس نے کبھی کسی وقت سروسز پر اکاؤنٹ بنایا ہو؛ (iv) آپ کا اس ملک میں رہائش پذیر ہونا ضروری ہے جس کے متعلق آپ کو سروسز میں مطلع کیا گیا ہے؛
اور (v) آپ کے پاس ایک فعال Snapchat اکاؤنٹ ہونا چاہیئے اور وہ Snap کی جانب سے Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی شرائط، کمیونٹی کی ہدایات یا کسی بھی Snap کی شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی پر کسی جاری تحقیقات یا کارروائی پر قابلِ اطلاق نہ ہو۔
ج- Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام میں اپنی شمولیت کے سلسلے میں آپ کو درج ذیل میں سے کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہیئے ("ممنوعہ سرگرمیاں"):
(i) مدعو کردہ افراد کو دعوت نامے کے لنک یا کسی دوسرے مواد کے ذریعے اسپام کرنا، بشمول خودکار یا نیم خودکار ذرائع سے؛
(ii) مدعو کردہ افراد کو درخواست کے بغیر دعوت نامہ بھیجنا؛
(iii) کوئی بھی ایسا مواد بھیجنا جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات کی تعمیل نہ کرتا ہو؛ (iv) سائن اپس حاصل کرنے کے لیے جھوٹے یا گمراہ کن ذرائع استعمال کرنا، بشمول وزیٹرز کو خودکار یا گمراہ کن طور پر ری ڈائریکٹ کرنا، بلائنڈ ٹیکسٹ لنکس، گمراہ کن لنکس، یا زبردستی کلکس؛ (v) جعلی طور پر Snapchat اکاؤنٹس تخلیق کرنا، یا دوسروں کو جعلی اکاؤنٹس تخلیق کرنے کی ترغیب دینا، بشمول بوٹس یا کسی غیر انسانی یا خودکار ذریعے کے استعمال کے؛
(vi) مدعو کردہ افراد کو سروسز پر اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے رقم کی ادائیگی یا کسی اور قسم کی ترغیب کی پیشکش کرنا؛
(vii) Snap یا کسی اور شخص کی نقالی کرنے کی کوشش کرنا، یا Snap کے ساتھ تعلق ظاہر کرنا؛
(viii) ایسا مواد بھیجنا جس میں کوئی وائرس، ٹروجن ہارس، ورمز، ٹائم بامبز، کینسل بوٹس یا کوئی اور کمپیوٹر پروگرامنگ روٹین شامل ہو جو کسی سسٹم، ڈیٹا یا ذاتی معلومات کو نقصان پہنچانے، مداخلت کرنے یا خفیہ طور پر روکنے یا حاصل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہو؛ یا
(ix) ایسا مواد بھیجنا جو کسی فریق ثالث کے املاکِ دانش کے حقوق کی خلاف ورزی یا ان کو نقصان پہنچاتا ہو۔
د- اگر Snap اس بات کا تعین کرے کہ کوئی سائن اپس آپ کے URL لنک سے منسلک نہیں ہیں یا ان کا تعلق ایک یا زیادہ ممنوعہ سرگرمیوں سے ہے تو Snap ان کو زیر غور لانے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
ریوارڈ پروگرام کی مدتوں کی کوئی کیش ویلیو نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ کیش یا دیگر فوائد کے بدلے میں تبدیل کی جا سکتی ہیں، نہ ہی کسی شخص یا اکاؤنٹ کو ٹرانسفر، تفویض، دوبارہ گفٹ، یا دوبارہ فروخت کی جا سکتی ہیں۔ Snap اپنی صوابدید پر ریوارڈ پروگرام کی ان مدتوں کی تعداد کو محدود کر سکتا ہے جن کے لیے آپ ممکنہ طور پر اہل ہوں یا کوئی اور پابندی عائد کر سکتا ہے۔ Snap اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت کسی ریوارڈ پروگرام کی مدت سے دستبردار ہو سکتا یا اسے منسوخ کر سکتا ہے، بشمول اس صورت میں جب ہمیں پتہ چلے کہ آپ نے ریوارڈ پروگرام کی مدت کے آغاز کے بعد ان Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی شرائط یا کمیونٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔
الف- +Snapchat کے لیے بطور ریوارڈ ("+Snapchat ریوارڈ پروگرام") کے لیے اہل ہونے کی غرض سے، آپ کو درج ذیل معیار پر پورا اترنا ہو گا: (i) آپ نے پہلے +Snapchat کو سبسکرائب نہ کیا ہو؛ اور (ii) آپ ریاست ہائے متحدہ میں رہائش پذیر ہوں۔
ب- Snapchat ریفرل ریوارڈ پروگرام کی ان شرائط اور اہلیت کے معیار سے مشروط، +Snapchat کا وہ ورژن جو آپ کو ریوارڈ کے طور پر ملے گا اس میں بڈی پاسز اور فری اسٹریک ری اسٹور شامل نہیں ہوں گے۔