کوکی پالیسی

براؤزر کوکی ڈیٹا کا ایک چھوٹا سا جز ہوتا ہے جو آپ کی ڈیوائس پر محفوظ ہوتا ہے تاکہ ویب سائٹس اور موبائل ایپس کو آپ کے بارے میں چیزیں یاد رکھنے میں مدد مل سکے۔ دیگر ٹیکنالوجیز، بشمول ویب اسٹوریج اور آپ کی ڈیوائس سے منسلکہ شناخت کنندگان کو ایسے ہی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پالیسی میں، ہم ان تمام ٹیکنالوجیز کے لیے ’’کوکیز‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

ہماری اخفاء کی پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ آپ کی جانب سے Snapchat اور دیگر مخصوص Snap Inc. خدمات کے استعمال کے نتیجے میں ہم آپ سے اور آپ کے بارے میں معلومات کیسے جمع کرتے ہیں۔ یہ پالیسی اس بات کی مزید وضاحت کرتی ہے کہ ہم کوکیز اور آپ کے متعلقہ انتخابات کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

ہم کوکیز کیسے استعمال کرتے ہیں

آن لائن خدمات کے دیگر بے شمار فراہم کنندگان کی طرح، Snap Inc. بھی کوکیز، بشمول فریقِ ثالث کے کوکیز استعمال کرتا ہے جس کی بے شمار وجوہات ہیں جیسے کہ آپ کے Snapchat ڈیٹا اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے، اس بات کے تعین میں ہماری مدد کے لیے کہ کونسے فیچرز سب سے زیادہ مقبول ہیں، صفحہ ملاحظہ کرنے والوں کی تعداد گننے، صارفین کے لیے استعمال کی سہولت بہتر بنانے، اپنی خدمات کو محفوظ رکھنے، متعلقہ اشتہارات فراہم کرنے، اور عمومی طور پر آپ کو ایک بہتر، زیادہ ادراکی، اور تسلی بخش استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے مقاصد کے لیے۔

کوکیز کی کیٹیگری ہم یہ کوکیز کیوں استعمال کرتے ہیں
ضروری

ہم ان کوکیز کو اپنی سائٹ چلانے، اور تحفظ کے حوالے سے خدشات کی نشاندہی اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مثلاً، ہم ان کوکیز کو آپ کی سیشن معلومات محفوظ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ کوئی دوسرا آپ کے صارف نام اور پاسورڈ کے بغیر آپ کا پاسورڈ تبدیل نہ کر سکے۔

ترجیحات

ہم ان کوکیز کو آپ کی ترتیبات اور ترجیحات یاد رکھنے کے لیے، اور ہماری سائٹ پر آپ کے سہولت بخش استفادے کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مثلاً، ہم ان کوکیز کو آپ کی زبان کی ترجیحات یاد رکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

کارکردگی

ہم ان کوکیز کو آپ کی جانب سے ہماری سائٹ کے استعمال کے بارے میں معلومات جاننے، سائٹ کی کارکردگی کی نگرانی کرنے، اور ہماری سائٹ کی کارکردگی، ہماری خدمات، اور سائٹ سے آپ کے سہولت بخش استفادے کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مثلاً، ہم ان کوکیز کو اس بارے میں مزید جاننے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں کہ کونسے فیچرز ہمارے صارفین کے درمیان سب سے زیادہ مقبول ہیں اور کون سی فیچرز کو تراش خراش کی ضرورت ہے۔

مارکیٹنگ
ہم ان کوکیز کو اپنی سروسز پر اور دیگر سائٹس یا موبائل ایپس پر اشتہارات فراہم کرنے، صارفین کے لیے انہیں زیادہ ہم آہنگ اور معنی خیز بنانے، اور ہماری اشتہاری مہمات کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے فریقِ ثالث اشتہاری پارٹنرز

فریقِ ثالث اشتہاری پارٹنرز:

×
  • Twitter
  • پن ٹریسٹ
  • Google اینالیٹکس
  • لنکڈ ان
  • بِنگ
  • پارڈوٹ
آپ کی دلچسپیوں کی ایک پروفائل مرتب کرنے اور دیگر سائٹس پر متعلقہ اشتہارات فراہم کرنے کے لیے ان کوکیز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

تجزیے اور اشتہارات کی خدمات

دوسروں کی جانب سے فراہم کردہ

ہم اپنی خدمات پر دوسری کمپنیوں کو کوکیز کے استعمال کی اجازت دے سکتے ہیں۔ یہ کمپنیاں آپ کی جانب سے ہماری خدمات کے استعمال کے بارے میں معلومات جمع کرسکتی ہیں اور ان معلومات کو دیگر خدمات اور کمپنیوں سے حاصل کردہ معلومات میں یکجا کرسکتی ہیں۔ ان معلومات کو، دیگر چیزوں کے علاوہ، ڈیٹا کے تجزیے اور تحقیق، مخصوص مواد کی مقبولیت کے تعین، اور آپ کی آن لائن سرگرمی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، بعض کمپنیاں، بشمول ہمارے الحاق شدہ ادارے ہماری خدمات پر جمع کردہ معلومات کو دھوکہ دہی یا دیگر غیر مجاز یا غیر قانونی سرگرمی سے محفوظ رکھنے اور اشتہارات کی کارکردگی جانچنے اور بہتر بنانے کے لیے ہماری یا دیگر کمپنیوں کی طرف سے، بشمول فریقِ ثالث کی ویب سائٹس اور ایپس پر، مزید متعلقہ اشتہارات ارسال کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ دلچسپی کے حامل اشتہارات اور دستیاب انتخابات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں جائیں۔

ہماری جانب سے فراہم کردہ

ہم فریقِ ثالث کی اُن خدمات پر آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرسکتے ہیں جو ہماری جانب سے فراہم کردہ کوکیز استعمال کرتی ہیں۔ ہم ان معلومات کو اپنی اشتہاری خدمات کو بہتر بنانے، بشمول اشتہارات کی کارکردگی جانچنے اور آپ کے لیے زیادہ سے زیادہ آپ کی دلچسپی اور ضرورت کے مطابق اشتہارات پیش کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Snapchat اشتہارات کے بارے میں آگاہی اور یہ بات جاننے کے لیے کہ آپ نظر آنے والے اشتہارات کے انتخاب کے لیے استعمال کردہ معلومات کیسے کنٹرول کرسکتے ہیں، ہمارا اشتہاری کاری کی ترجیحات کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

آپ کے انتخابی فیصلے

آپ کا براؤزر آپ کو چند یا تمام براؤزر کوکیز کو مسترد کرنے کا آپشن فراہم کر سکتا ہے۔ آپ اپنے براؤزر سے بھی کوکیز کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ براؤزر کوکیز کے نظم و نسق کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم اپنے براؤزر کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

براؤزر کوکیز

آپ کا براؤزر آپ کو چند یا تمام براؤزر کوکیز کو مسترد کرنے کا آپشن فراہم کر سکتا ہے۔ آپ اپنے براؤزر سے بھی کوکیز کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ براؤزر کوکیز کے نظم و نسق کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم اپنے براؤزر کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

موبائل ڈیوائس کے شناخت کنندگان

ممکن ہے آپ کا موبائل آپریٹنگ سسٹم آپ کو دلچسپی کی بنیاد پر اشتہارکاری کے لیے ڈیوائس کے مخصوص شناخت کنندگان رکھنے کے عدم انتخاب کا اختیار دیتا ہو۔ آپ کو اپنے موبائل ڈیوائس کے مینوفیکچرر کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات سے رجوع کرنا چاہیے؛ یہ معلومات عموماً آپ کے موبائل ڈیوائس کے "ترتیبات" کے فنکشن کے تحت دستیاب ہوتی ہیں۔

اور ظاہر ہے کہ، اگر آپ کے موبائل میں انسٹالیشن ختم کرنے کی سہولت موجود ہے، تو آپ جب چاہیں Snapchat کی ایپ اَن انسٹال کرکے ہمیں ایپ کے ذریعے معلومات وصول کرنے سے روک سکتے ہیں۔

اپنی ترتیبات تبدیل کریں

آپ ہماری سائٹس پر اپنی ترتیبات میں ردوبدل کرکے مخصوص کوکیز کو بھی روک سکتے ہیں۔