Snapchat بنیادی طور پر ایک بصری پیغام رسانی کی ایپ ہے جو لوگوں کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ لیکن ایپ کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں عوامی مواد الگورتھمک سفارشات کے ذریعے وسیع تر ناظرین
تک پہنچ سکتا ہے؛ اس طرح کے مواد کو تجویز کردہ مواد کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر:
کہانیوں کے ٹیب پر، سنیپ چیٹرز پیشہ ورانہ میڈیا شراکت داروں اور مشہور تخلیق کاروں کا تجویز شدہ مواد دیکھ سکتے ہیں۔
Spotlight پر، سنیپ چیٹرز ہماری کمیونٹی کے ذریعہ تخلیق کردہ اور پیش کردہ مواد دیکھ سکتے ہیں۔
میپ پر، سنیپ چیٹرز دنیا بھر سے واقعات، بریکنگ نیوز اور بھی
بہت کچھ کی Snaps دیکھ سکتے ہیں۔
Snapchat پر ہر جگہ، چاہے وہ عوامی ہو یا نجی، ہماری کمیونٹی کی ہدایات اور سروس کی شرائط پر عمل کرنا لازمی ہے ۔
تخلیق کار کے دوستوں یا صارفین کے علاوہ الگورتھمک سفارشات کے اہل ہونے کے لئے (مثلاً، کہانیاں، Spotlight، یا میپ پر)، مواد کو اس صفحے پر مواد کی ہدایات میں بیان کردہ اضافی، سخت معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔
ہم ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کے مرکب کا استعمال کرتے ہوئے ماڈریشن کے ساتھ ان مواد کی ہدایات کو نافذ کرتے ہیں۔ ہم سنیپ چیٹرز
کو ایسے مواد کو رپورٹ کرنے کے لیے درون ایپ ٹولز بھی فراہم کرتے ہیں جو انہیں قابل اعتراض لگتا ہے۔ ہم فوری طور پر یوزر کی رپورٹوں کا جواب دیتے ہیں، اور ہم تمام سنیپ چیٹرز
کے لئے مواد کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے تاثرات کا استعمال کرتے ہیں۔
ان مواد کی ہدایات کے لیے تجویز کے اہل ہونے کے اصول، کسی بھی قسم کے مواد پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے وہ کوئی شراکت دار ہو، انفرادی تخلیق کار ہو، یا کسی بھی قسم کی تنظیم ہو۔
ہم اپنی صوابدید پر ان مواد کی ہدایات کو لاگو کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ان کو نافذ کرنے کے لئے کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں، دیگر چیزوں کے علاوہ، مواد کو ہٹانا، تقسیم کرنے کو محدود کرنا، معطل کرنا، تشہیر کو محدود کرنا یا عمر کی حد لگانا شامل ہوسکتا ہے۔
تخلیق کار یا شراکت دار جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات یا سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں ان مواد کی ہدایات کے خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
مزید برآں، تمام مواد کو جہاں کہیں بھی تقسیم کیا گیا ہے قابل اطلاق قانون اور آپ کے ساتھ ہمارے مواد کے معاہدے کی شرائط کی تعمیل کرنی چاہیے۔
جہاں ہم یقین رکھتے ہیں کہ مندرجہ بالا کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ہم توہین آمیز مواد کو ہٹانے کے لئے تمام حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔
سنیپ چیٹرز
عمر، ثقافتوں اور عقائد کے مختلف سلسلوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ہم تمام صارفین کے لیے محفوظ، صحت مند، قیمتی تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں، جن میں 13 سال کے نوجوان بھی شامل ہیں۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بہت سے سنیپ چیٹرز کو فعال انداز سے انتخاب کیے بغیر مواد نظر آسکتا ہے، ہم نے سنیپ چیٹرز کو ایسے تجربات سے بچانے کے لیے ان ہدایات کو ڈیزائن کیا جو غیر موزوں یا ناپسندیدہ ہو سکتے ہیں۔
تجویز کردہ مواد کی حدود کے اندر، ہم تجاویز کو ذاتی بنانے کی کوشش کرتے ہیں، خاص طور پر اُسے جسے ہم "حساس" مواد کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، حساس مواد ہوسکتا ہے:
مہاسوں کے علاج کی تصویر کشی کرنا، جو کچھ سنیپ چیٹرز کو بُرا لگ سکتا ہے، جبکہ دوسروں کو یہ مفید یا مسحور کن لگ سکتا ہے؛ یا
لوگوں کو تیراکی کے لباس میں اس انداز میں پیش کرنا جو جنسی طور پر پُر کشش لگ سکتا ہے، یہ سیاق و سباق یا ناظرین پر منحصر ہے۔
اگرچہ کچھ حساس مواد تجویز کے لیے اہل ہے، لیکن ہم بعض سنیپ چیٹرز کو ان کی عمر، مقام، ترجیحات یا دیگر معیارات کی بنیاد پر اس کی تجویز کرنے سے گریز کر سکتے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ ان مواد کی ہدایات میں حساس معیار کو مثالوں کی غیر مکمل فہرست کے طور پر لیا جانا چاہئے۔
ہم ماڈریشن کی ہسٹری، صارف کی رائے، مشغولیت کے سگنلز، یا ہماری اپنی ادارتی صوابدید کی بنیاد پر ہم کسی بھی مواد کی تجویز پر پابندی یا اسے رد کر سکتے ہیں۔
ایسے پولز جو حساس ذاتی معلومات کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں۔ اس میں بلا تحدید، صارفین کے نسلی یا قومی مآخذ، سیاسی آراء، مذاہب یا فلسفیانہ عقائد، ٹریڈ یونین کی رکنیت، ذاتی صحت یا جنسی زندگی شامل ہیں۔
تمام مواد ایسے انداز میں تیار کیا جانا چاہیے جو معقول انڈسٹری کے بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہو۔ درج ذیل تجویز کے لئے اہل نہیں ہیں:
غیر معیاری ویڈیو ، جیسا کہ کم ریزولوشن والی دھندلی یا زیادہ پکسل والی تصویر، غلط سمت بندی جس کے لیے صارف کو اپنی اسکرین کو عمودی سے افقی انداز میں گھمانا درکار ہو، ایسی ویڈیوز جن میں غلطی سے آڈیو شامل نہ ہو وغیرہ۔
فوٹو حساس صارفین کے لئے انتباہ کے بغیر فلیشز یا اسٹروبز۔
نا پڑھا جانے والا یا ناقابل یقین پارٹنر ٹائل متن۔ اس کا اطلاق ایسے لوگوز یا شہ سرخیوں پر ہوتا ہے جنہیں بڑے حروف تہجی، املاء، علامات یا ایموجیز کے مسائل کی وجہ سے پڑھنا مشکل ہو۔
دیگر پیغام رسانی کی سروسز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، یا کلاؤڈ اسٹوریج سرورز کے لیے آف پلیٹ فارم لنکس (URLs، QR کوڈز وغیرہ)۔ آپ اپنے ذاتی کہانی یا پروفائل پر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو لنک کرنے کے لیے آزاد ہیں، لیکن یہ تشہیر کے لیے اہل نہیں ہوگا۔ (نوٹ: ڈسکور میں، ہم Snap پر صارف کی کہانی کے اندر مخصوص قابل اعتماد URLs کے لیے استثنات بناتے ہیں، لیکن یہ Snaps ٹائلز کے طور پر فیچر کرنے کی اہل نہیں ہوتیں۔)
دیگر پیغام رسانی کی سروسز یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی تشہیر۔ مثال کے طور پر، مختلف سوشل میڈیا یا پیغام رسانی کی ایپ پر نام یا لوگو کے ساتھ یوزر نیم۔ (نوٹ: ہم استثنات دیتے ہیں جب Snap اصل تخلیق کار کو مواد میں تعاون دے رہا ہو اور اصل، تبدیلی آمیز تبصرہ شامل کر رہا ہو)۔
درج ذیل صرف محدود سطحوں پر تجویز کے لیے اہل ہیں (جیسا کہ ڈسکور)، لیکن Spotlight یا میپ پر نہیں:
ایسے مقامات کے لیے آف پلیٹ فارم لنکس (URLs، QR کوڈز وغیرہ) جو کہ نہیں ہیں: دیگر پیغام رسانی کی سروسز، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کلاؤڈ اسٹوریج سرورز۔
سیاق و سباق کی اہمیت۔
کچھ مواد جو قابل خبر، تعلیمی، طنزیہ، یا عوامی گفتگو کا موضوع ہو، کی اجازت دی جا سکتی ہے، چاہے وہ ایسی چیزوں کا حوالہ دے یا اس کی تصویر کشی کرے جو بصورت دیگر ہمارے مواد کی ہدایات کے عناصر کی خلاف ورزی کر سکتی ہیں۔
ہم اس طرح کے معاملات میں ادارتی فیصلے کا اطلاق کرتے ہیں، اور ہم آپ سے بھی ایسا ہی کرنے کو کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ:
حقیقت کی مناسب جانچ پڑتال کے ذریعے درستگی کے معیارات برقرار رکھیں
جہاں موزوں اور دستیاب ہو، تو ان مواد کی ہدایات کے مطابق عمر-اور/یا مقام کی حد بندی
گرافک یا پریشان کن مواد کے ساتھ سنیپ چیٹرز
کو صدمہ پہنچانے سے باز رہیں جب ممکنہ طور پر پریشان کن مواد درحقیقت خبروں میں آنے لائق ہو، تو آپ کا گرافک مواد کا انتباہ استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سیاسی مواد صرف قابل اعتماد، پیشگی منظور شدہ شراکت داروں یا تخلیق کاروں کی طرف سے تجویز کے لیے اہل ہے اس میں شامل ہیں:
انتخابات سے متعلقہ مواد میں عوامی ادارے کے لیے امیدوار یا پارٹیوں، انتخابی تجاویز یا ریفرینڈمز، سیاسی ایکشن کمیٹیوں کے بارے میں مواد، اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے یا ووٹنگ کے لیے رجسٹر ہونے کی ترغیبات دینے والا مواد شامل ہے۔
ایسے مسائل یا تنظیموں سے متعلق وکالت یا جاری کردہ مواد جو مقامی، قومی یا عالمی سطح پر، یا عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بحث کا موضوع ہوں۔
کوئی جنسی مواد جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔ وسیع تر ناظرین کے لیے تجویز کا اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:
عریانی، جنسی افعال، اور جنسی سروسز۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات صارف کی ذاتی کہانی میں غیر فحش نگاری پر مبنی محدود عریانی کی اجازت دیتی ہیں (مثال کے طور پر، دودھ پلانے یا طبی طریقہ ہائے کار کے سیاق و سباق میں)۔ لیکن مواد کی ہدایات تمام عریانی کو، کسی بھی سیاق و سباق میں، ممنوع کرتی ہیں خواہ یہ تصویری ہو یا حقیقی ہو (مثال کے طور پر، پینٹنگز یا AI سے تیار کردہ تصاویر)۔ کمیونٹی کی ہدایات جنسی افعال کی واضح حرکتوں کی ممانعت کرتی ہیں؛ ہماری مواد کی ہدایات جنسی عمل کے کسی اظہار یا نقل کو ممنوع کرتی ہیں، خواہ شامل ہر فرد مکمل لباس میں ہو اور انداز سے مراد مزاح یا بصری اشارہ ہو۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات کسی بھی قسم کی جنسی طلب کی ممانعت کرتی ہیں؛ یہ مواد کی ہدایات زائد اطلاق کی طرف ہیں (مثال کے طور پر، ایک اعتدال پسند تجویز پر مبنی Snap جو سنیپ چیٹرز کو کسی الگ اکاؤنٹ، پلیٹ فارم یا سائٹ پر لے جائے اسے بڑھاوا دینے کو مسترد کیا جائے گا، یہاں تک کہ اگر ہم یہ تصدیق کرنے سے قاصر ہوں کہ ارادہ جنسی طلب ہے)۔
جنسی ہراسانگی اور غیر اجازت یافتہ جنسی مواد۔ یہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں پورے پلیٹ فارم پر ممنوع ہیں۔ مواد کی ہدایات غیر حساس اور ممکنہ طور پر توقیر کم کرنے والے جنسی مواد کی ممانعت سے بالاتر ہیں، جیسا کہ جنسی انداز و اطوار اور استحصال شدہ میڈیا جو کسی کو اس کی رضامندی کے بغیر جنسی انداز میں پیش کرتا ہے (مثال کے طور پر، کسی مشہور شخصیت کے ظاہری حلیے میں ایسی ترمیم کرنا کہ مخصوص جسمانی اعضاء میں اضافہ نظر آئے)۔ ہم کسی کی صنف اور جنسیت کے متعلق قیاس آرائی کو بھی ممنوع کرتے ہیں (مثال کے طور پر، "کیا الماری میں ___ ہے؟") اور جنسی جرائم یا جنسی ممنوعہ افعال کو مائل کرنے، سنسنی خیز فارمیٹ میں کوریج (مثال کے طور پر،"10 ٹیچرز جنہوں نے اپنے طلباء سے شادیاں کیں") کو بھی منع کرتے ہیں۔
فحش زبان اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات سنیپ چیٹرز
کو نجی طور پر یا اپنی کہانیوں میں بالغ موضوعات پر بات کرنے سے نہیں روکتیں، مگر یہ مواد کی ہدایات فحش زبان کو ممنوع کرتی ہیں جو جنسی افعال، جنسی اعضاء، جنسی کھلونوں، جنسی کام، یا جنسی ممنوعہ افعال کو بیان کرتی ہو (مثال کے طور پر، قریبی رشتوں یا جانوروں میں جنسی دلچسپی)۔ اس میں واضح طور پر جنسی سیاق و سباق میں ایموجیز شامل ہے۔ اس میں وہ اشارے بھی شامل ہیں جو کسی خاص جنسی عمل یا جسم کی عضو کی جانب اشارہ کرنے کیلئے کافی ہوں۔ضرورت سے زائد جنسی اشارہ کرنے والی تصویریں۔ اگر ہماری کمیونٹی کی ہدایات سنیپ چیٹرز
کو غیر واضح، خلاف تہذیب تصاویر شیئر کرنے سے نہیں روکتیں، مگر یہ مواد کی ہدایات ایسی تصاویر کی ممانعت کرتی ہیں جو کیمرے، لباس، انداز یا جنسی رجحان کے انداز میں دیگر عناصر کے ذریعے کثرت سے جنسیت کو ظاہر کرنے والی جسمانی اعضاء پر زور دیتی ہوں (مثال کے طور چھاتیاں، کولہے، ران کے اندرونی حصے)۔ یہ تب بھی لاگو ہوتا ہے اگر انفرادی شخص عریاں نہ ہو، یا فرد حقیقی شخص نہ ہو (جیسے متحرک تصاویر یا ڈرائنگ )۔ اس میں جنسی جسم کے حصوں کے بے ترتیب کلوز اپس شامل ہے۔ اس میں مصنوعی جنسی سرگرمی بھی شامل ہے، جیسے جنسی پوزیشنوں میں ظاہر کرنا، جنسی اعمال کی نقل، جنسی کھلونے کی نمائش یا جنسی طور پر اشتعال انگیز انداز میں اشیاء کے ساتھ تعاملجنسی حالات میں نابالغ۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات بچوں کے جنسی استحصال کی تمام صورتوں کو سختی سے ممنوع قرار دیتی ہیں۔ یہ مواد کی ہدایات اضافی طور پر ایسے مواد پر پابندی لگاتی ہیں جو بچوں کے جنسی استحصال یا بدسلوکی کے مواد کی قانونی تعریف سے کہیں دور ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ ہم بالغان اور کم عمر بچوں کے درمیان رومانوی یا جنسی تعلقات کے متعلق کسی مواد، حقیقی یا تصوراتی، کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتے ہیں، تاوقتیکہ مخصوص واقعہ نمایاں مسائل، افراد یا اداروں سے اپنے تعلق کی وجہ سے خبروں کے لائق ہو۔ خبروں کے لائق ہونے کے واقعات میں بھی، جنسی حالات میں نابالغ کی کوریج کی سنسنی خیزی، اشارے یا استحصالی نہ ہونا لازمی ہے۔ اس میں نابالغان کے درماین جنسی سرگرمی کے متعلق حقیقی یا تصوراتی مواد شامل ہے۔ ہم اجازت دیتے ہیں:
نوجوانوں کی جنسی یا صنفی شناختیں، یا عمر سے موزوں رومانوی تعلقات کے متعلق مواد، تاوقتیکہ یہ مواد اشارے پر مبنی یا واضح نہ ہو۔
جنسی جرائم یا جنسی ہراسانگی کی کوریج، تاوقتیکہ کوریج خبروں لے لائق ہو - مطلب یہ کہ جو پہلے سے ہی کسی نمایاں مسئلے، فرد یا ادارے سے متعلق ہو۔
مندرجہ ذیل تجویز کے لیے اہل ہے، لیکن ہم ان کی عمر، مقام، ترجیحات یا دیگر معیار کی بنیاد پر سنیپ چیٹرز
کے لیے اس کی مرئیت کو محدود کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ظاہر کرنے والی، غیر عریاں جسم کی تصویر اس سے مراد ایسی تصاویر ہیں جو حادثاتی طور پر کثرت سے جنسییت سے متعلقہ جسمانی اعضاء کی طرف توجہ مبذول کرواتی ہیں، لیکن خفیہ جنسی اشارہ مقصد نہیں ہے (مثال کے طور پر سرگرمی کے حساب سے موزوں سیاق و سباق میں چھوٹے یا تنگ کپڑے، جیسا کہ تیراکی کا لباس، فٹنس لباس
، ریڈ کارپٹ ایونٹس، رن وے فیشن)۔معتدل اشاراتی زبان اس میں مناسب اشارہ شامل ہے جو مخصوص جنسی افعال یا مخصوص جسمانی اعضاء کا اشارہ دیے بغیر مبہم جنسی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہو۔
جنسی صحت کا مواد جو تعلیمی ہے، حفاظت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، خطرناک رویے کو فروغ نہیں دیتا اور 13سال کی عمر جتنے نابالغ سنیپ چیٹرز
کے لئے بھی موزوں ہو۔خبروں، عوامی دلچسپی کے تبصرے، یا تعلیم (مثال کے طور پر آرٹ ہسٹری) کے سیاق و سباق میں جنسی طور پر غیر اشاراتی مواد۔
ایسے افراد کو نمایاں کرنے والا مواد جو بنیادی طور پر بالغ تفریح میں اپنے کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
ایسی کوئی بھی ہراسانگی یا دھونس جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے، بشمول نجی مواد میں یا سنیپ چیٹر
کی کہانی پر۔ وسیع تر ناظرین کے تجویز کے لئے اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:
کسی کو شرمندہ یا دل آزاری کی مبہم کوششیں۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ہراسانگی اور دھونس کی تمام اشکال کو ممنوع قرار دیتی ہیں، لیکن یہ مواد کی ہدایات ایسے مبہم کیسز میں زیادہ سخت معیار کا اطلاق کرتی ہیں جہاں شرمندہ کرنے کا ارادہ غیر یقینی ہو (مثال کے طور پر، کسی کو "خجل" کرنے کا Snap جہاں یہ واضح نہیں کہ آیا موضوع بحث فرد کیمرے کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا جانا چاہتا ہے)۔ یہ توہین آمیز یا تضحیک آمیز زبان تک وسیع ہے۔ اس میں کسی کو ان کے ظاہری حلیے کی بنیاد پر اعتراض کرنا بھی شامل ہے، خواہ وہ کوئی عوامی شخصیت ہی کیوں نہ ہوں۔
نوٹ: نمایاں بالغ افراد یا تنظیموں کے الفاظ یا افعال پر تنقید یا طنز کرنے کو ہراسانگی یا دھونس نہیں سمجھا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی
جنسی ہراسانگی (اوپر "جنسی مواد" دیکھیں) Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔
رازداری پر حملے۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسی نجی معلومات کی اقسام کی تفصیل بتاتی ہیں جو شیئر نہیں کی جانی چاہئیں۔ یہ مواد کی ہدایات اس کے علاوہ بچوں کی تصاویر شیئر کرنے کی ممانعت کرتی ہیں، بشمول عوامی شخصیات کے بچے، تاوقتیکہ:
وہ کسی خبر لائق کہانیوں کا مرکزی حصہ ہوں
وہ اپنے والدین یا سرپرست کے ساتھ کسی عوامی ایونٹ میں شریک ہوں
مواد والدین یا قانونی سرپرست کی رضامندی کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہو۔
کسی کے لیے شدید چوٹ یا موت کی خواہش کرنا (مثال کے طور پر، "مجھے امید ہے کہ میرا سابقہ ساتھی اپنی نئی گاڑی میں حادثہ کردے")۔
کسی دوسرے کو ہدف بنا کر کی گئی فحش کلامی۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ذاتی اظہار کی اجازت دیتی ہیں جس میں فحش کلامی کا استعمال ہو، لیکن یہ مواد کی ہدایات گندی زبان یا فحش کلامی کی ممانعت کرتی ہیں جس کا ہدف کوئی فرد یا گروہ ہو، خواہ اسے بلیپ کر دیا جائے یا کاٹ دیا جائے، اور خواہ وہ نفرت انگیز گفتگو یا جنسی صراحت جیسی سنگین نہ ہو۔
غلط یا خطرناک مذاق جس سے متاثرہ فرد کو یقین ہو کہ وہ چوٹ، موت یا نقصان کے خطرے میں ہے۔
المناک واقعات یا موضوعات کے حوالے سے بے حسی (مثال کے طور پر، قریبی ساتھی کے تشدد سے بچنے والوں کا مذاق اڑانا)
کوئی بھی پریشان کن یا پُرتشدد مواد جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔ وسیع تر ناظرین کے لیے تجویز کا اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:
گرافک یا بے استحقاق تصاویر۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات انسانوں یا جانوروں کی گرافک یا بے استحقاق تصاویر کی ممانعت کرتی ہیں۔ یہ مواد کی ہدایات نہ صرف تشدد بلکہ شدید بیماری، چوٹ یا موت کی گرافک یا بے استحقاق اظہار کی بھی ممانعت کرتی ہیں۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مواد کی ممانعت نہیں کرتیں جو طبی یا کاسمیٹک طریقہ ہائے کار کو ظاہر کرتا ہو (مثال کے طور پر، کیل مہاسوں کو پھاڑنا، کان صاف کرنا، لائپوسکشن وغیرہ) لیکن اگر مواد گرافک تصاویر دکھاتا ہے تو یہ تجویز کے لیے اہل نہیں ہوتا۔ اس سیاق و سباق میں "گرافک" میں جسمانی مائع جات یا گندگی جیسا کہ پیپ، خون، پیشاب، پاخانہ، پیچش، انفیکشن، گلنے سڑنے کی اصل زندگی کی تصاویر شامل ہیں۔ ہم دانستہ طور پر، پریشان کن انسانی جسم کی تصویر کشی، جیسا کہ جلد یا آنکھوں کے نزدیک تیز دھاری چیزوں، یا منہ کے قریب کیڑے کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتے ہیں۔ اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مواد کی ممانعت کرتی ہیں جو جانوروں پر تشدد دکھاتا ہو، مگر یہ مواد کی ہدایات اس کے عالوہ جانوروں کی شدید مشکل یا موت کی تصاویر کی بھی ممانعت کرتی ہیں (مثال کے طور پر، کھلے زخم، کمزور، ٹوٹے ہوئے یا مسخ شدہ جسمانی اعضاء)۔
تشدد کی تشہیر کرنا۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات تشدد کے سپورٹ کے اظہار یا کسی کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کی ممانعت کرتی ہیں۔ یہ مواد کی ہدایات اس سے بھی آگے بڑھ کر تشدد کی مبہم سپورٹ یا معمولی منظوری کی بھی ممانعت کرتی ہیں۔
خود کو نقصان پہنچانے کی تشہیر کرنا۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات خود کو چوٹ پہنچانے، خودکشی یا کھانے کے عارضوں کی تشہیر کی ممانعت کرتی ہیں۔ یہ مواد کی ہدایات ایج کیس مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں (مثال کے طور پر، مذاق میں کہنا کہ، "اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں اور خود کو مار لیں، یا کوئی بھی "دبلے پن سے متاثرہ" یا "بھوک ختم ہونے" کا مواد)۔
ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں خطرناک رویے کی حوصلہ افزائی ممنوع ہے۔ یہ مواد کی ہدایات ایسے مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں جو غیر پیشہ ور افراد کی جانب سے انجام دی جانے والی خطرناک سرگرمیوں کو ظاہر کرتا ہو، جیسا کہ کرتب یا "چیلنجز" جن کا نتیجہ چوٹ، بیماری، موت، نقصان یا پراپرٹی کا نقصان ہو۔
پریشان کن واقعات کی بھیانک یا سنسنی خیز کوریج۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مواد کی ممانعت نہیں کرتیں جو پریشان کن واقعات سے متعلق ہو، لیکن یہ مواد کی ہدایات ایسے مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں جو خبروں کے عدم لائق تشدد یا جنسی جرائم یا ایسے جرائم پر مبنی ہو جن میں نابالغان شامل ہوں۔ مواد کے "خبروں کے لائق" سمجھے جانے کے لیے، اس کا بروقت ہونا اور کسی نمایاں فرد، گروپ یامفاد عامہ کے مسئلے کا شامل ہونا ضروری ہے۔
مندرجہ ذیل تجویز کے لیے اہل ہے، لیکن ہم ان کی عمر، مقام، ترجیحات یا دیگر معیار کی بنیاد پر سنیپ چیٹرز کے لیے اس کی مرئیت کو محدود کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
قومی خبروں، تعلیم یا عوامی گفتگو کے تناظر میں تشدد، جہاں موت یا مسخ ہونے کی کوئی گرافک تصویر نہیں ہے۔ پریشان کن اقعات، جیسا کہ جنسی یا پُرتشدد جرائم، خبروں کے لائق ہو سکتے ہیں جب وہ بروقت ہوں اور کوئی نمایاں فرد، گروپ یا مفاد عامہ کا مسئلہ شامل ہو
غیر معمولی کھانے کے رویے سمیت خود کو پہنچنے والے نقصان پر قابو پانے کی بحث۔
صحت کے مسائل، طریقہ کار، طبی سیٹنگز یا سامان کی غیر گرافک عکاسی۔ اس میں تعلیمی یا خبروں کے قابل سیاق و سباق میں محفوظ جسم کے اعضاء شامل ہیں۔
کاسمیٹک طریقہ کار جہاں جلد کٹی پھٹی نہیں ہے۔
جسم میں تبدیلی جیسا کہ جلد پر ٹیٹو کی سوئیاں یا چھید کروانا زیر عمل ہونا۔
قدرتی ماحول میں خطرے یا پریشانی میں مبتلا جانور، موت یا زخم کی گرافک تصویر کشی کے بغیر۔
انواع جو عام خوف کو ٹریگر کرتی ہیں، جیسا کہ مکڑیاں، کیڑے مکوڑے یا سانپ۔
تصوراتی لیکن حقیقی اور ممکنہ طور پر پریشان کن تصاویر۔ اس میں غیر حقیقی تفریحی سیاق و سباق میں تشدد شامل ہے (مثال کے طور پر، کسی فلم، ویڈیو کھیل یا کامیڈی سکٹ میں)۔ اس میں ڈراؤنی تھیم پر مبنی مواد بھی شامل ہے (مثال کے طور پر ، خصوصی اثرات والے میک اپ، ملبوسات، پروپس)۔
اس میں منظر کشی بھی شامل ہے جس کا مقصد ایک بصری رد عمل کو مشتعل کرنا (مثال کے طور پر، ٹرائیپوفوبیا کو متحرک کرنے کے لئے فحش اشیاء، جلد کو پیل کرنے کی نقل کے لئے گوند، یا ٹکس کی نقل کے لئے بیج)۔فحش کلامی جب یہ کسی فرد پر مرکوز نہ ہو، کسی گروپ کے لیے توہین آمیز نہ ہو اور کسی جنسی طور پر واضح سیاق و سباق میں نہ ہو۔ اس کا اطلاق عام طور پر مایوسی کے اظہار کے لیے استعمال کیے جانے والے اختصار پر ہوتا ہے (مثال کے طور پر، "***s" اور "***f")۔
کوئی نقصان دہ غلط معلومات جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔ تخلیق کاران اور شراکت داران اپنے مواد کی حقیقت چیک کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ تخلیق کاران اور شراکت داران کو غلط اور گمراہ کن مواد شائع کرنے سے منع کیا گیا ہے، خواہ موضوع سنگین ہو (سیاست، صحت، المناک واقعات) یا غیر سنجیدہ
ہو (تفریحی گپ شپ، دھوکہ دہی وغیرہ)۔ وسیع تر ناظرین کے تجویز کا اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:
سیاسی طور پر غلط اور گمراہ کن معلومات۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات سیاسی طور پر غلط معلومات کی ممانعت کرتی ہیں، جیسا کہ ووٹنگ کے متعلق غلط معلومات، امیدواروں کی پوزیشن کی غلط نمائندگی یا دیگر مواد جو شہری طریقہ ہائے کاروں کی اہمیت کم کرتا ہو۔ ایسے مواقع ہو سکتے ہیں جہاں ہماری جائزے کی ٹیمیں توثیق کرنے سے قاصر ہوں کہ آیا سیاسی دعویٰ درست ہے، غلط ہے یا ممکنہ طور پر گمراہ کن ہے۔ مبہم مواد کی دوستوں یا فالوورز کے درمیان اجازت ہو سکتی ہے، لیکن تجویز کے لیے اہل نہیں ہوگا۔
صحت سے متعلق غلط یا غیر مصدقہ معلومات۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ایسا مواد ممنوع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ان مواد کی ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
المناک واقعات کی تردید۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ایسا مواد ممنوع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ان مواد کی ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
استحصال کا شکار میڈیا جو غلط یا گمراہ کن ہے۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات استحصال کا شکار میڈیا کے نقصان کے امکان پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، (مثال کے طور پر، ایک ڈیپ فیک کہ ایک سیاست دان کچھ شرمناک کر رہا ہے)۔ ہماری مواد کی ہدایات غلط یا گمراہ کن معلومات کو بڑھاوا دینے سے انکار کرتی ہیں خواہ اس سے سوسائٹی کو کوئی ظاہری خطرہ لاحق نہ ہو۔ مثال کے طور پر، کلک پر مجبور کرنے والی تصاویر جو تصویر میں ترمیم کے ٹولز یا AI کا استعمال کرتی ہیں تاکہ سانپ کو کسی بس کے سائز کا دکھایا جائے، یا جو اداکاروں کو ایسے ملبوسات میں ایڈٹ کرتی ہیں تاکہ مکمل طور پر بے بنیاد کاسٹنگ کی افواہیں پھیلائی جائیں؛ ایسی مثالیں شہری سالمیت یا صحت عامہ کو خطرے میں نہیں ڈالتیں، لیکن گمراہ کن ہوتی ہیں۔
دیگر افراد، برانڈز یا تنظیموں کی دھوکہ دہی پر مبنی نقل۔ ایسا مواد ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے، اور یہ مواد کی ہدایات مبہم یا غیر واضح نقل کی ممانعت کرتی ہیں۔ طنز، پیروڈی اور تبصرے کی اجازت ہے، لیکن مواد کی تصنیف کی حقیقت 13 سال سے کم عمر کے ناظرین کے لیے بھی معقول طور پر واضح ہونا ضروری ہے۔
کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کی تدابیر۔ ہم بہت زیادہ ری ڈائریکٹ کرنے والے لنکس یا ایسے لنکس کی ممانعت کرتے ہیں جو پاپ اپس، یا پاپ انڈرز بناتے ہوں یا زیادہ تشہیر کا لوڈ رکھتے ہوں۔ آپ کسی لنک کو اپنے مواد میں ظاہر کرنے کے بعد اس کی آخری منزل یا لینڈنگ پیج کو ہو سکتا ہے تبدیل نہ کر سکیں۔ آپ کے مواد میں موجود کسی بھی لنک کا ہماری مواد کی ہدایات کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔
انگیجمنٹ کے جال اس کا مطلب ہے وہ مواد جس کا مقصد ناظرین کو تفریح یا مطلع کرنا نہیں ہے، بلکہ Snap کے ویوز یا تعاملات کو فروغ دینے کے لیے ان میں جوڑ توڑ کرنا ہے۔
انگیجمنٹ کا جال اکثر ایسی توقع قائم کرتا ہے جو کبھی پوری نہیں ہوتی۔ یہ ممنوعہ انگیجمنٹ کے جال کی مثالوں کی ایک غیر حتمی فہرست ہے:"انتظار کریں" کے کیپشن کا استعمال، لیکن "یہ" کبھی نہیں ہوتا۔
Snapchat کی غیر موجود خصوصیات پر مبنی چیلنجز، جیسے، "Snapchat آپ کو یہ 10 بار لائک نہیں کرنے دے گا"
۔لائکس یا شیئرز کا فائدہ اٹھانے کی کوششیں، جیسے، "اگر اس کو 20,000 لائکس ملتے ہیں تو میں اپنا سر منڈوا لوں گا۔"
لوگوں کو طویل متنی پیغامات، کسی چیز کی مختصر جھلکیوں، یا "فرق کو تلاش کریں" گیمز کے ذریعے Snap کو دوبارہ دیکھنے یا روکنے کی کوششیں کرنا۔
گمراہ کن یا سنسنی خیز شہ سرخیاں یا ٹائلز، جیسا کہ بے بنیاد کاسٹنگ کی افواہیں، کسی مشہور فرد کے سالوں پہلے گرفتاری کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کرنا، کسی کے جسم یا چہرے کی تصویر میں ترمیم کرنا تاکہ بڑی تبدیلی کو ظاہر کر سکیں، وغیرہ۔
غیر قانونی یا ریگولیٹڈ سرگرمیاں، پروڈکٹس یا سروسز جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہیں وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہیں۔ مواد کے وسیع تر ناظرین کے لیے تجویز کے اہل ہونے کے لیے، ضروری ہے کہ یہ:
غیر قانونی سرگرمی کی سہولت کاری یا ترویج نہ کرتا ہو۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ایسا مواد ممنوع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ان مواد کی ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
تمباکو، نکوٹین، یا بھنگ کی پروڈکٹس یا ساز و سامان کو ظاہر نہ کرتا ہو۔ اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مقامات پر بالغان کی جانب سے ان پروڈکٹس کے استعمال کی ممانعت نہیں کرتیں جہاں یہ قانونی ہیں، مگر یہ مواد کی ہدایات ایسے مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں۔
خطرناک شراب کے استعمال کو ظاہر نہ کرتی ہوں۔ اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات بالغان کے شراب کے استعمال کو ممنوع نہیں کرتیں، مگر یہ مواد کی ہدایات ایسے مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں جو بالغ کی جانب سے زیادہ یا خطرناک شراب کے استعمال کو ظاہر کرتا ہو، جیسا کہ تیزی سے بڑی مقدار میں شراب پینا، یا نشے کی حالت یا موجودگی میں بھاری مشینزی چلانا، یا اس حد تک پینا کہ زبان لڑکھڑا جائے یا حوش و حواس معطل ہو جائیں۔
خبروں، تعلیم یا کھیل کے سیاق و سباق سے باہر حقیقی جدید مہلک ہتھاروں کی نمائش (بندوقیں، مقابلہ کے چاقو، دھماکہ خیز مواد وغیرہ) نہ کرے۔
تاریخی ہتھیاروں (منجنیقوں، بلینڈر بسز، تلوار وغیرہ) کی اجازت ہے۔
تصوراتی ہتھیاروں (بناوٹی نقل، ویڈیو گیمز کے ہتھیار وغیرہ) کی اجازت ہے۔
مخصوص ریگولیٹ کردہ اشیاء یا سروسز کی ترویج نہ کرتی ہو۔ ہماری کمرشل مواد کی پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ سنیپ چیٹرز کیسے اپنے دوستوں یا فالوورز کے ساتھ کمرشل مواد شیئر کر سکتے ہیں، بشمول وہ مواد جسے عمر یا مقام کی بنیاد پر ہدف بندی درکار ہوتی ہے۔ لیکن تجویز کا اہل ہونے کے لیے، مواد کا ایسی ریگولیٹ کردہ شعبوں کی ترویج نہ کرنا لازمی ہے:
رہائشی رئیل اسٹیٹ
روزگار کے مواقع
گیمبلنگ، اصل رقم کی گیمنگ/ شرطیں لگانا، لاٹریاں، سویپ اسٹیکس
کسی پروڈکٹ یا سروس کے ممکنہ صحت کے فوائد کے متعلق غیر حقیقی دعوے؛ سپلیمنٹس، فارماسیوٹیکلز یا وزن کم کرنے کی پروڈکٹس کی کوئی تشہیر
قرضے، سرمایہ کاریاں، کریڈٹ، کرپٹو کرنسی، NFTS، یا کوئی دیگر مالی پروڈکٹس یا سروسز
شراب
تمباکو، بھنگ اور ان سے اخذ کردہ اشیاء (نکوٹین، THC/CBD پروڈکٹس) یا ساز و سامان (ویپس وغیرہ)
دھماکہ خیز مواد، آتش بازی کا سامان، پائروٹیکنکس، دھماکے کے آلات
ڈیٹنگ ایپس، سائٹس یا سروسز
مندرجہ ذیل تجویز کے لیے اہل ہے، لیکن ہم ان کی عمر، مقام، ترجیحات یا دیگر معیار کی بنیاد پر سنیپ چیٹرز کے لیے اس کی مرئیت کو محدود کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
بالغوں کی طرف سے شراب کا اعتدال پسند استعمال۔
وزن میں کمی کے پروگرامز یا تکنیکیں۔
تندرستی کے مواد کی تمام ناظرین کے لیے اجازت ہے جب اس کی توجہ وزن میں کمی کے بجائے طاقت، قوت سازی یا نقل و حرکت پر ہو۔
غیر قانونی یا ریگولیٹ کردہ سرگرمیوں کا تصوراتی حوالہ (مثال کے طور پر لطیفے، خاکے، موویز یا ویڈیو گیمز کے مناظر)
کوئی بھی قابلِ نفرت مواد، دہشت گردی، اور پُرتشدد انتہا پسندی جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔ وسیع تر ناظرین کے لئے تجویز کا اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:
دہشت گرد تنظیموں، پُرتشدد انتہا پسندوں یا نفرت انگیز گروہوں کی طرف سے یا ان کی ترویج کرنے والا مواد۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ایسا مواد ممنوع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ان مواد کی ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
نفرت انگیز تقریر۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مواد کو ممنوع قرار دیتی ہیں جو نسل، رنگ، ذات، قومیت، قومی نژاد، مذہب، جنسی رجحان، صنفی شناخت، معذوری، سابقہ فوجی کی حیثیت، مہاجر کی حیثیت، سماجی و معاشی حیثیت، عمر، وزن یا حمل کی حیثیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا تشدد کی ترویج کرتا، توقیر کم کرتا اور بے عزتی کرتا ہے۔ مواد کی یہ ہدایات مزید ایسے مواد کو ممنوع کرتی ہیں جو درج بالا محفوظ کردہ زمروں میں سے کسی کی بھی مبہم طور پر توقیر کم کرتا ہو۔ اگر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا مواد کا مقصد امتیازی عقائد کے لیے "کوڈ ورڈ" کے طور پر ہے، تو ہم ایسے مواد کی ترویج کا ساتھ نہیں دیں گے۔
مندرجہ ذیل تجویز کے لیے اہل ہے، لیکن ہم ان کی عمر، مقام، ترجیحات یا دیگر معیار کی بنیاد پر سنیپ چیٹرز
کے لیے اس کی مرئیت کو محدود کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں:
نازیبا لفظ کے ہدف کے بارے میں اندرون گروپ ممبروں کی جانب سے "بدنام زمانہ" نازیبا الفاظ کا استعمال۔
جوابی گفتگو، خبروں، تعلیم، ہسٹری، فکشن کے سیاق و سباق میں نفرت پر مبنی گفتگو یا علامات۔
ہماری کمرشل مواد کی پالیسی کا اطلاق Snapchat پر موجود ایسے کسی بھی مواد پر ہوتا ہے جو Snap کی جانب سے پیش کردہ روایتی اشتہار نہیں، بلکہ کسی برانڈ، پروڈکٹ، شے یا سروس کی جانب سے اسے سپانسر، اس کی ترویج یا ان کی تشہیر کی جاتی ہو (بشمول آپ کا ذاتی برانڈ یا کاروبار)، اور ایسا مواد جسے پوسٹ کرنے پر رقم کی ادائیگی یا مفت گفٹس کے ذریعے آپ کو فائدہ ہوا ہو۔
کمرشل مواد تجویز کے لیے اہل نہیں ہے اگر:
یہ ہماری کمرشل مواد کی پالیسی کے کسی حصے کی خلاف ورزی کرتا ہو
۔یہ کسی کمرشل نوعیت کا انکشاف نہیں کرتا ہو Snap ایک "بامعاوضہ پارٹنرشپ" کے افشائے معلومات کے ٹول اور پروفائل کی سطح کی عمر اور مقام کی ہدف بندی کے ٹولز کی پیشکش کرتا ہے تاکہ تخلیق کاروں، شراکت داروں اور برانڈز کی 1) مقامی قوانین، 2) ہماری تشہیری پالیسیوں اور 3) ہماری کرشل مواد کی پالیسی کی تعمیل میں مدد کی جائے۔ جہاں قابل اطلاق ہو ہمیں ان ٹولز کے استعمال کی ضرورت ہے۔