SNAP کی تخلیق کار کی سبسکرپشنز کی شرائط

مؤثر تاریخ: 1 ستمبر 2026

تعارف

خوش آمدید! ہم پر جوش ہیں کہ آپ تخلیق کار کی سبسکرپشنز میں دلچسپی رکھتے ہیں، جو اہل تخلیق کاروں کو اپنے ناظرین تک صرف سبسکرپشن کے درجے کی رسائی (“پروگرام”) کی پیشکش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تخلیق کار کی سبسکرپشنز کی یہ شرائط (“شرائط”) تخلیق کار کی سبسکرپشنز میں آپ کی شرکت کو منظم کرتی ہیں اور آپ کے اور Snap ("Snap"، "ہم" یا "ہمارے") کے درمیان قانونی طور پر پابند معاہدہ تشکیل دیتی ہیں۔ برائے مہربانی ان کو غور سے پڑھیں۔

جو تخلیق کار کی سبسکرپشنز کی ان شرائط کو قبول کرتے ہیں اور ان کی تعمیل کرتے ہیں صرف وہی پروگرام میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

یہ شرائط Snap کی تخلیق کار کی ادائیگی کی شرائط اور Snap کی سروس کی شرائط، اور کسی بھی دیگر قابل اطلاق ہدایات اور پالیسیوں کے حوالے سے حصہ بنائی گئی ہیں۔ اگر یہ شرائط کسی بھی دیگر شرائط سے متصادم ہوں، تو یہ شرائط آپ کے تخلیق کار کی سبسکرپشنز کے استعمال کے سلسلے میں مؤثر رہیں گی۔

ہم نے جہاں بھی تخلیق کار کی سبسکرپشنز کی ان شرائط میں خلاصے فراہم کیے ہیں، ہم نے صرف آپ کی سہولت کے لیے ایسا کیا ہے۔ آپ کو اپنے قانونی حقوق اور ذمہ داریاں سمجھنے کے لیے تخلیق کار کی سبسکرپشنز کی ان شرائط کو مکمل طور پر پڑھنا چاہیئے۔